24 ستمبر 2026 - 11:55
ایرانی سلامتی کونسل کے سربراہ کا امریکہ دوٹوک پیغام، مذاکرات بس، اب عمل کریں

ایران کی سلامتی کونسل کے سربراہ میجر جنرل محسن رضایی نے امریکا کو دوٹوک پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ مذاکرات کافی ہیں، اب عملی اقدامات کیے جائیں۔

اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق، محسن رضایی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کہا کہ ایران کی نئی سفارت کاری ماضی کی طرف واپس نہیں جائے گی۔ ان کے بقول، ایران امریکا کو ایرانی عوام کے حقوق کا احترام کرنے اور ایران کی جانب سے پیش کردہ شرائط پر عمل کرنے پر مجبور کرے گا، بصورت دیگر آبنائے ہرمز نہیں کھولی جائے گی۔

انہوں نے واضح الفاظ میں کہا: مذاکرات بس، عمل کریں۔‘‘

رضایی نے اس سے قبل ایک ٹی وی انٹرویو میں بھی کہا تھا کہ ایران آج جنگ سے پہلے والا ایران نہیں رہا اور ملک اپنی سیاسی، دفاعی اور عسکری طاقت کے اعتبار سے خطے اور دنیا میں مضبوط مقام رکھتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران کے مؤقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی بلکہ نئی سفارت کاری پوری قوت کے ساتھ جاری ہے۔ رضایی کے مطابق امریکا کو پہلے ایرانی قوم کا اعتماد بحال کرنے کے لیے عملی اقدامات کرنا ہوں گے، بصورت دیگر نہ آبنائے ہرمز کھولی جائے گی اور نہ ہی مذاکرات ہوں گے۔
 

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha